ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کورونا سے بے حال ہوتا جا رہا شیئر بازار، سنسیکس آج پھر کھلتے ہی 2000 پوائنٹ نیچے

کورونا سے بے حال ہوتا جا رہا شیئر بازار، سنسیکس آج پھر کھلتے ہی 2000 پوائنٹ نیچے

Thu, 19 Mar 2020 21:13:49    S.O. News Service

ممبئی،19؍مارچ (ایس او نیوز؍ایجنسی) شیئر بازار میں کورونا وائرس کا منفی اثر گزشتہ کئی دنوں سے دیکھنے کو مل رہا ہے اور بازار میں گراوٹ کا دور آج بھی جاری ہے۔ جمعرات کی صبح بھی شیئر بازار زبردست گراوٹ کے ساتھ کھلا اور سنسیکس کھلتے ہی تقریباً 1497.97 پوائنٹ کی گراوٹ کے ساتھ 27371.54 پوائنٹ کی سطح پر نظر آیا۔ دوسری طرف نفٹی 438.00 پوائنٹ کی گراوٹ کے ساتھ 8030.80 پوائنٹ کی سطح پر کھلا۔ اس کے بعد دیکھتے ہی دیکھتے حالات مزید ابتر ہو گئے اور سنسیکس میں 10 بجے سے پہلے 2000 پوائنٹ تک کی گراوٹ دیکھنے کو ملی۔ اچھی بات یہ رہی کہ 186 کمپنیوں کی شیئر کی قیمت بغیر گھٹے یا بڑھے ہوئے کھلے۔ نفٹی میں بھی کھلنے کے بعد گراوٹ کا دور جاری رہا اور 10 بجے سے پہلے تک یہ گراوٹ تقریباً 500 پوائنٹ تک پہنچ گئی۔

قابل ذکر ہے کہ اس ہفتے اب تک سنسیکس 5000 پوائنٹ سے زیادہ ٹوٹ چکا ہے۔ جہاں تک نفٹی کی بات ہے تو یہ 1500 پوائنٹ نیچے گیا ہے۔ بدھ کو سنسیکس 1709.58 پوائنٹ یعنی 5.59 فیصد نیچے جا کر 28869.51 پوائنٹ پر بند ہوا تھا۔ اگر نفٹی کی بات کریں تو یہ 425.55 پوائنٹ یعنی 4.75 فیصد کی گراوٹ کے ساتھ 8541.50 پوائنٹ پر بند ہوا تھا۔


Share: